🌷 بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ🌷
☀ حُسینی کیلنڈر ☀
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
🌹 أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ
🌹 اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ
🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ
🤲 آٸے حُجّتِ خُدا جلدی آٸیں
💚 آج کا دن ➖ جمعةالمبارک
🌙 𝟎𝟏 جمادی الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟕 ھجری
⭐ 𝟎𝟖 کاتک 𝟐𝟎𝟖𝟐 بکرمی
☀ 𝟐𝟒 اکتوبر 𝟐𝟎𝟐𝟓 عیسوی
🌙 آج 𝟎𝟏 ماہ جمادی الاوّل کادن نیک ہے
🌷 جُمعہ مبارک
🌺 جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کا فرمانِ مقدس ہے:
جمعہ تمام دنوں کاسردار ہےیہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ سےافضل ہے
🪷 گروپ/چینل العصر اسلامک سروس (ایڈمنز) کیطرف سے امام زمانہ عجل اللّٰه تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام مؤمنین ومؤمنات کو روزِ جمعہ مبارک ہو۔
🌺 جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتےہیں:
میرےوالد بزرگوار امام محمد باقر (علیہ السّلام) کےپاس اہلبیت علیہم السّلام میں سے ظاہراً سب سےکم مال تھا، اور خرچ بہت زیادہ تھا، جمعہ کےدن ایک دینار صدقہ دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ صدقہ جمعہ کےدن دینا اس دن کی فضیلت کیوجہ سےکئی گنا ثواب بڑھ جاتا ہے
✋ لبیک یاحُسین علیہ السّلام
کہ میں بہترین منافع کیلئے اللّٰه تعالیٰ سے تجارت کرتا/کرتی ہوں۔
🌺 القرآن الحکیم 🌺
پارہ: 𝟏𝟕 اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ
سُورةُالانبیاء 𝟐𝟏 (مکی) پارہ 𝟏𝟕، رکوع 𝟎𝟕 کل آیات 𝟏𝟏𝟐، کلمات 𝟏𝟏𝟖𝟔، حروف 𝟒𝟖𝟗𝟎۔
آیت 32
وَجَعَلۡنَا السَّمَآءَ سَقۡفًا مَّحۡفُوۡظًا ۚۖ وَّہُمۡ عَنۡ اٰیٰتِہَا مُعۡرِضُوۡنَ﴿۳۲﴾
۳۲۔ اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا اور اسکے باوجود وہ اسکی نشانیوں سے منہ موڑتے ہیں۔
🔘 آسمان سےمراد وہ فضا ہےجو زمین کو ہرطرف سے گھیرے ہوئے ہے۔
اسکی ضخامت کئی سو کلومیٹر ہے۔
ظاہری طورپر تو یہ لطیف گیسوں سے مل کر بنی ہے، مگر حقیقتاً یہ فضا اس قدر مضبوط اور محکم ہےکہ ہر طرف سے کروڑوں ٹکرانے والی چیزیں زمین کیطرف آتی رہتی ہیں، وہ اس فضا سے ٹکرا ٹکرا کر نیست ونابود ہوجاتی ہیں۔
یہی فضا ہےکہ جو زمین کو لاکھوں شہابوں سے جو پتھروں کی بمباری کی شکل اختیار کرتے رہتےہیں زمین کو بچاتی رہتی ہے اسی طرح سورج کی وہ شعاعیں جو ہمارے لیے موت کاپیغام بن سکتی ہیں۔
اسی فضا سے گزر کر جب آتی ہیں تو یہی فضا مہلک شعاعوں کو زمین پر آنے سے روک دیتی ہے اب اللّٰه تعالیٰ کایہ ارشاد کس قدر واضح ہوجاتا ہےکہ:
یہ آسمان بڑی زبردست، مضبوط اور پائیدار چھت ہے جو ہماری محافظ ہے۔ (سبحان اللّٰه)
👈 عظیم سائنسدان ’’فرانک آلن‘‘ لکھتا ہے:
یہ فضا جو زندگی کو بچانے والی گیسوں سے بنی ہے اس قدر ضخیم ہےکہ ایک محافظ کی طرح زمین کی ہر روز 20 ملین آسمانی پتھروں کی بمباری سے بچاتی ہے جن میں سے ہر ایک پتھر لاکھوں انسانوں کی موت کاپیغام ہوتا ہے جو پچاس کلومیٹر فی سکینڈ کی رفتار سے روز فضا سے آکر ٹکراتے ہیں۔
یہی فضا ہمیں اُن شہابوں سے بچائے رکھتی ہے۔ (سبحان اللّٰه)
💖 نسبت روزِجمعہ
آج کا دن مولا امام زمانہ عجل اللّٰه تعالی فرجه الشریف سے منسوب ھے
💛 آج کےدن کی نمازیں
💠 پہلی نماز
قاٸدالغرالمحجلین امام الراکعین مولا علی علیہ الصلاةوالسلام فرماتے ہیں:
نماز روز جمعہ چھ رکعت ہے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللّٰه تعالی جنت میں ہزار درجے بلندی عطا فرماٸے گا۔
⬅ اس کا وقت طلوعِ آفتاب کے ایک گھنٹہ بعد ہے۔
مثلاً اگر طلوع آفتاب صبح 7 بجے ہے تو نماز کا وقت 8 بجے ہوگا۔
⬅ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔
🪀 https://chat.whatsapp.com/Ge90C5IM3n1LaEdOMzLjF4?mode=wwt
💠 دوسری نماز
یعسوب الدین، انزع البطین مولا امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 15 پندرہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
⬅ نماز کے 70 مرتبہ پڑھیں۔
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہ
⬅ اور 50 مرتبہ پڑھیں۔
لَاحَولَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہ
💠 تیسری نماز
مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن طلوع آفتاب سے لیکر زوال آفتاب تک 4 رکعت نماز پڑھیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الملک اور سورہ حٰم سجدہ کی تلاوت کریں۔
⬅ حق تعالی نماز پڑھنے والے کو جنت میں داخل کریگا، اس خاندان کیلٸے اسکی شفاعت قبول فرماٸیگا، اسکو قبر تنگی اور حشر کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا۔
💠 نماز شبِ ہفتہ
جناب پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص یہ نماز پڑھےتو اللّٰه تعالیٰ اسے اور اسکےوالدین کو بخش دیگا اور اسے ان افراد میں شمار کریگا جنکی شفاعت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کرینگے۔
➖ نماز چار رکعت ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ ہفتہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد، تین مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
💙 آج کےاذکار
💥 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ
💥 یَا ذُاالجَلَالِ وَالاِکرَام 1000 مرتبہ
💥 یَا نُورُ 256 مرتبہ
💜 عمل براٸےحاجات
آج کےدن نماز جمعہ یا عصر کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔ یا ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھیں۔
➖ انشاء اللّٰه تعالیٰ تمام نیک حاجات کیلٸے مجرب ہے۔
🌸 اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُجَّةِ بنِ الحَسن علیہ السّلام
📚 فقہی تعلیمات
توضیح المسائل
🪷 فتاویٰ – مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔
❂ واجب غسل
✍🏻 استحاضہ
استحاضہ کے احکام 👇
مسئلہ (𝟒𝟏𝟒)
اگر غسل کرتےوقت خون نہ رکے تو غسل صحیح ہے، لیکن اگر غسل کےدوران استحاضہ متوسطہ استحاضہ کثیرہ ہو جائے تو ازسرنو غسل کرنا ضروری ہے۔
مسئلہ (𝟒𝟏𝟓)
احتیاط مستحب یہ ہےکہ مستحاضہ روزے سے ہوتو سارا دن جہاں تک ممکن ہو خون کو نکلنے سے روکے۔
مسئلہ (𝟒𝟏𝟔)
مشہور قول کی بناپر مستحاضہ کثیرہ کا روزہ اس صورت میں صحیح ہوگا کہ جس رات کےبعد کےدن وہ روزہ رکھنا چاہتی ہو اس رات کی مغرب اور عشاء کی نماز کا غسل کرے۔
علاوہ ازیں دن کےوقت وہ غسل انجام دے جو دن کی نمازوں کیلئے واجب ہیں لیکن کچھ بعید نہیں کہ اس کے روزے صحیح ہونے کیلئے غسل کی شرط نہ ہو جیساکہ بنابراقویٰ مستحاضہ متوسطہ میں یہ غسل شرط نہیں ہے۔
🔶 امراض چشم
مرجان کا سرمہ بناکر آنکھوں میں ڈالیں تو یہ آنکھوں کےتمام امراض کو دور کرتا ہے۔
📖 آج کا فرمان
جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام کافرمان ہے:
قبر پر پانی چھڑکنے سے جب تک مٹی میں نمی رہتی ہے تو میت سے عذاب دور رہتا ہے۔
🟠 برزخ کا سفرنامہ
≋ ایک بےدین شخص کی برزخی زندگی، قرآن واہلبیت علیہم السّلام کےفرامین کی نگاہ میں ≋
🔹 قسط نمبر: ⑤⑨
👈🏻 تیسرا باب:
وادی برھوت سے قیامت تک
✍🏻 کوہِ برہوت نظر آنےلگا
بقیہ حصہ
میں نےکہا:
بہرحال میں ایک بار تو خود اِدھر اُدھر پھر کر راستہ تلاش کرنیکی کوشش ضرور کرونگا اور کہیں میں اس اصلی راستےکو نہ بھول جاؤں، تم یہیں ٹھہر کر میرا انتظار کرو، اگر راستہ نہ ملا تو میں یہیں واپس لوٹ آؤں گا۔
کـــــردار نےمیری تجویز سےاتفاق کیا اور وہ وہیں پر لیٹ گیا۔
میں نےوہاں سے جاتےہوئے سوچا:
چلو اچھا ہوا کہ (بدبخت) سےجان چھوٹ گئی۔
میں نےدل میں کہا کہ اگر مجھے کوئی راستہ مل گیا تو اسے بتائے بغیر چلا جاؤں گا۔
میری بہت تلاش کے باوجود نہ تو مجھے کوئی راستہ ملا اور نہ ہی پانی۔
اس پھیلے ہوئے بلندوبالا پہاڑ میں کوئی سوراخ وغیرہ یا دراڑ نہ تھی کہ وہاں سےعبور کیا جا سکتا۔
میں تھک ہار کر اپنی پہلےوالی جگہ پر واپس آگیا۔
جب میں کـــــردار کےقریب پہنچا تو اس نےمیری طرف دیکھ کر طنزیہ قہقہہ لگایا۔
میں نےکہا:
اے ہمسفر!
اگر میں اس پہاڑ کو پار نہ کروں بلکہ یہیں پر بیٹھا رہوں تو کیا ہوگا؟
اس نےکہا:
اور تو کچھ نہیں ہوگا! صرف عذاب دینے والے چند سپاہی آئیں گےاور آگ کے گرزوں سے تمہیں اس پہاڑ پر چڑھنےپر مجبور کرینگے۔
لہذا اب جیسے تمہاری مرضی، مگر جو فیصلہ بھی کرنا جلدی کرو۔
یہ پہاڑ بالکل سیدھا تھا اور اسکی چوٹی بھی دشوار گزار چٹانوں پر مشتمل تھی۔
اس پر مزید یہ کہ رات کا اندھیرا بھی چھا جانیوالا تھا۔
کـــــردار نےمیری جانب دیکھ کر کہا:
بہتر ہےکہ ہم رات کو اس پہاڑ پر چڑھنا شروع کریں، کیونکہ اسطرح سےتم دن کی سخت گرمی سے بھی بچ جاؤ گےاور اندھیرےکی وجہ سے بلندی پر جاکر نیچے دیکھنے سے ہونیوالے خوف ووحشت سے بھی محفوظ رہوگے۔
مجھے کـــــردار کی تجویز پسند آگئی۔
چنانچہ رات کا اندھیرا چھا جانےپر ہم نے پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا۔
راستےمیں تلوار کی طرح تیز پتھر میرے پاؤں میں چبھ رہے تھے لیکن اس راستے کو جیسے بھی ممکن تھا طے کرنیکے سوا اور کوئی چارہ نہ تھا۔
ہم پوری رات سفر کرتے رہے، صبح ہونیکے بعد ذرا اجالا ہوا تو تھکن دُور کرنے کیلئے ایک چوڑے پتھر پر بیٹھ گئے۔
ابھی تک ہم اپنی مسافت کا صرف پانچواں حصہ طے کرپائے تھے،جب میں نیچے کیطرف نظر دوڑائی تو میرا سر چکرا گیا۔
میں نے اپنے آس پاس دیکھا تو اور لوگ بھی اوپر آتے دکھائی دیئے۔
میرا دل چاہتا تھاکہ میں ان میں سےکسی کےپاس جاکر اسکا ہمسفر بن جاؤں اور اس سے گفتگو کرکے اپنے دکھ درد بانٹوں، لیکن جب میں نے اپنے اطراف کو غور سے دیکھا تو میرے اور ان لوگوں کےدرمیان ایک بہت اونچی اور انتہائی ہموار چٹان حائل تھی جسے عبور کرکے ان تک پہنچنا ناممکن تھا۔
ہم طرح طرح کی سختیاں اور مصیبتیں جھیلتے ہوئے مسلسل چار شب وروز سفر کرتےرہے اور پھر کہیں جاکر پانچویں دن کی صبح کو اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے۔
میں تھکن سےچور تھا اور میرےزخمی پیروں سےخون جاری تھا۔
میں (بےسدھ ہوکر) ایک پتھر پر لیٹ گیا۔
اس اثنا میں کـــــردار بھی نظر آگیا، اس نےکہا:
تم نےاتنی زیادہ دیر لگا دی! میں کب سےیہاں پر تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔
میں نےکہا:
میں نو سوچ رہا تھاکہ مجھے تم سے چھٹکارا مل گیا ہے۔
میں سمجھ رہا تھاکہ تم اس بلندوبالا پہاڑ پر نہیں چڑھ سکتے۔
اس نے قہقہہ لگاتے ہوئےکہا:
کیاتم بھول گئےہو؟
میں تم سےبارہا کہہ چکا ہوں کہ میں قیامت کےدن تک تمہارے ساتھ رہوں گا۔
کیا یہ ممکن ہےکہ میں تمہیں اس جنگل وبیاباں میں اور ان پہاڑوں میں اکیلا چھوڑ دوں؟
اب اٹھو!
اور بہت پُرتکلف خاطرتواضع کیلئے تیار ہو جاؤ!
✍ جـــــاری ہے۔ (ان شاءاللّٰه تعالیٰ)
🪷 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انتخاب وترتيب۔
[بی۔اے نقوی]
ایڈمن
☀ العصر اسلامک سروس ☀
شیٸر اینڈ جواٸن
🪀
+923138055414
ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے
